BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا اشارہ دیدیا

  • اگر مشرق وسطیٰ میں تنازع طویل ہو گیا تو پیٹرول کی قیمتیں ممکنہ طور پر 500 روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہیں
شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد میں جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے اشارہ دیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ تاہم بعد میں وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے اجلاس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ملک میں ایندھن کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے فوری فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

بعد ازاں وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کچھ نیوز چینلز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے سے متعلق چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے کمیٹی کو صرف عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے آگاہ کیا تھا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان نے سوال اٹھایا کہ کیا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان کے بیرونی مالیاتی خلا پر تشویش ظاہر کی ہے۔ اس پر وزیر خزانہ نے ان دعوؤں کی تردید کی، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اگر مشرق وسطیٰ کا تنازع کئی ہفتوں تک جاری رہا تو اس کے اثرات مہنگائی، محصولات، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس اور ترسیلات زر پر پڑ سکتے ہیں۔

اجلاس میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ جاری تنازع کے باعث قطر نے فورس میجر کا اعلان کر دیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کو ایل این جی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق ایک ایل این جی کارگو جس کی قیمت پہلے تقریباً 25 ملین ڈالر تھی، اب عالمی منڈی میں تقریباً 100 ملین ڈالر تک بتائی جا رہی ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت پانچ آئل ریفائنریز کام کر رہی ہیں جن میں سے بیشتر پرانی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سعودی عرب پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کر رہا ہے جس سے کچھ ریلیف مل رہا ہے، تاہم شپنگ اخراجات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے اور ایک کارگو کی ترسیل کی لاگت تقریباً 7 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ حکومت نے موجودہ اسٹاک کی بنیاد پر ایندھن کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ اس لیے کیا تاکہ درآمدی سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔ ان کے مطابق اگر قیمتیں فوری طور پر ایڈجسٹ نہ کی جاتیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیاں درآمد روک سکتی تھیں جس سے ملک میں شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ تھا۔

اجلاس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل داغے جبکہ حکومت نے پاکستان کے عوام پر پیٹرول میزائل داغ دیا۔

وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ عالمی منڈی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔

سینیٹ کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایران سے ایل پی جی کی درآمد جاری ہے اور پہلے کے مقابلے میں اس میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایل این جی کی مقامی قیمتوں میں فوری اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ اجلاس کے دوران یہ انتباہ بھی دیا گیا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں تنازع طویل ہو گیا تو پیٹرول کی قیمتیں ممکنہ طور پر 500 روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف