الاسکا میں بھی ڈیموکریٹ کامیاب، سینیٹ میں 56 نشستوں کی اکثریت حاصل ہوگئی
- الاسکا میں 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل کی تھی
امریکی ریاست الاسکا میں ڈیموکریٹ امیدوار میری پیلٹولا نے منگل کو سینیٹ کا انتخاب جیت کر ریپبلکن جماعت سے ایک نشست چھین لی، جس کے نتیجے میں ڈیموکریٹس کی سینیٹ میں نشستوں کی تعداد 56 ہوگئی، جبکہ ریپبلکنز کے حصے میں 44 نشستیں آئیں۔ امریکی میڈیا کی جانب سے جاری انتخابی تخمینوں کے مطابق پیلٹولا نے موجودہ ریپبلکن سینیٹر ڈین سلیوان کو شکست دی۔
الاسکا میں 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل کی تھی، تاہم مہنگائی اور زندگی گزارنے کے بڑھتے اخراجات پر ووٹرز کی ناراضی نے ڈیموکریٹس کے لیے کامیابی کی راہ ہموار کی۔
پیلٹولا نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کامیابی کے بعد کہا کہ الاسکا کے عوام کی حمایت ان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کارپوریٹ منافع خوری کے خلاف اقدامات اور اخراجات کم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دوسری جانب انتخابی مہم میں ایک آزاد امیدوار کو ووٹ تقسیم کرنے کے لیے میدان میں اتارنے کے الزامات بھی سامنے آئے، جن کی تحقیقات امریکی حکام کررہے ہیں۔





















Comments