سو یاٹیک سال کا اختتام مثبت انداز میں کرنے کی خواہاں، ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں جگہ خطرے میں پڑگئی
- چھ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن اگا سویا ٹیک نے رواں سال اگست میں کینیڈین اوپن کے علاوہ کوئی ٹورنامنٹ نہیں جیتا
اگا سویاٹیک 2021 کے بعد سے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے ہر ایڈیشن میں شریک رہی ہیں، تاہم اس سال ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے کے لیے ان کے پاس وقت کم رہ گیا ہے۔
چھ مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن نے رواں سال اگست میں کینیڈین اوپن جیتا، لیکن چاروں گرینڈ سلیمز میں کوارٹر فائنل سے آگے نہ بڑھ سکیں۔
25 سالہ پولش کھلاڑی، جو 2023 میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کی فاتح بنی تھیں، آٹھ نومبر سے انڈین ویلز میں شروع ہونے والے ایونٹ کی کوالیفائنگ ریس میں 10ویں نمبر پر ہیں۔ ان کے 3,799 پوائنٹس ہیں، جبکہ نویں نمبر پر موجود یوکرین کی مارٹا کوستیُک کے 3,910 پوائنٹس ہیں۔ صرف چار نشستیں باقی ہیں۔
سویاٹیک نے کہا کہ فائنلز میں پہنچنا ان کا مقصد ہے اور وہ اس چیلنج کے لیے پُرعزم ہیں۔ نئے کوچ فرانسسکو روئگ کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہوں نے کھیل میں مثبت بہتری محسوس کی ہے۔ ان کے آئندہ مقابلے ووہان، ننگبو اور ٹوکیو میں ہوں گے۔























Comments