رونالڈو کے گول کی بدولت سیکیورٹی وارننگ کے باعث تاخیر کے بعد النصر کی فتح
- ریاض میں میچ شروع ہونے سے 15 منٹ قبل سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے حفاظتی انتباہ جاری کیے جانے پر کک آف مؤخر کردیا گیا
کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کی جانب سے دوسرا گول کیا، جس کی بدولت سعودی پرو لیگ چیمپئنز نے سکیورٹی تاخیر کے باوجود اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں ازبکستان کی نیفتچی کو 3-1 سے شکست دے دی۔
ریاض میں میزائل حملوں کے خدشے کے باعث میچ کا آغاز ایک گھنٹے کے لیے مؤخر کیا گیا۔ اینجلو نے 33ویں منٹ میں النصر کو برتری دلائی، جبکہ رونالڈو نے نو منٹ بعد سادیو مانے کے کراس پر گول کرکے برتری دگنی کر دی۔
دوسرے ہاف میں الیشر اودیلوف نے نیفتچی کی جانب سے ایک گول کیا، تاہم النصر نے مخالف کھلاڑی کے ریڈ کارڈ اور اپنے ہی کھلاڑی کے اون گول کی مدد سے کامیابی حاصل کی۔
دفاعی چیمپئن الاہلی نے بھی الوصل کو 3-1 سے ہرایا۔ العین نے ایئر فورس کلب کو 4-1، جبکہ ایرانی کلب استقلال نے الغرافہ کو 2-1 سے شکست دی۔ ایشیا کے مشرقی اور مغربی زونز سے ٹاپ آٹھ ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گی۔























Comments