BR100 Increased By (0.23%)
BR30 Increased By (0.16%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.15%)
BAFL 60.55 Increased By ▲ 0.78 (1.31%)
BIPL 24.31 Increased By ▲ 0.05 (0.21%)
BOP 31.13 Decreased By ▼ -0.26 (-0.83%)
CNERGY 11.73 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 15.70 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 202.00 Decreased By ▼ -2.07 (-1.01%)
FABL 96.05 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 60.61 Decreased By ▼ -1.10 (-1.78%)
FFL 14.76 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
GGL 19.99 Increased By ▲ 0.31 (1.58%)
HBL 308.10 Decreased By ▼ -1.33 (-0.43%)
HUBC 207.70 Increased By ▲ 3.50 (1.71%)
HUMNL 8.40 Decreased By ▼ -0.32 (-3.67%)
KEL 6.35 Increased By ▲ 0.03 (0.47%)
LOTCHEM 24.71 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
MLCF 105.25 Increased By ▲ 1.32 (1.27%)
OGDC 315.99 Increased By ▲ 0.12 (0.04%)
PAEL 35.52 Decreased By ▼ -0.06 (-0.17%)
PIBTL 14.11 Increased By ▲ 0.45 (3.29%)
PIOC 274.50 Increased By ▲ 3.38 (1.25%)
PPL 227.39 Increased By ▲ 1.32 (0.58%)
PRL 81.00 Increased By ▲ 0.72 (0.9%)
SNGP 94.79 Increased By ▲ 0.84 (0.89%)
SSGC 23.79 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.05 (-0.66%)
TPLP 13.04 Increased By ▲ 0.05 (0.38%)
TRG 53.26 Decreased By ▼ -0.07 (-0.13%)
UNITY 9.39 Increased By ▲ 1.00 (11.92%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.03 (-2.17%)
پاکستان

پاکستان کی ترکمانستان کو کاسا 1000 منصوبے میں شمولیت کی دعوت

  • وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے ترکمانستان کے وزیر توانائی اناگلدی سپاروف کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے ترکمانستان کے وزیر توانائی اناگلدی سپاروف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے توانائی شعبے میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی گرڈ کے باہمی رابطے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ترکمانستان، افغانستان اور پاکستان (ٹی اے پی) کے درمیان بجلی کی ترسیل کا منصوبہ ملاقات کا اہم موضوع رہا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے ترکمانستان کے وزیر توانائی کو کاسا 1000 منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے تاجکستان اور کرغزستان کو کاسا 1000 بجلی کی ترسیلی لائن ازبکستان اور ترکمانستان تک توسیع دینے کے امکانات کا جائزہ لینے کی بھی ترغیب دی ہے۔

کاسا 1000، جسے وسطی ایشیا۔جنوبی ایشیا بجلی کی ترسیل اور تجارت کا منصوبہ بھی کہا جاتا ہے، ایک علاقائی منصوبہ ہے جس کا مقصد وسطی ایشیائی ممالک سے اضافی پن بجلی جنوبی ایشیائی ممالک تک پہنچانے اور اس کی تجارت کو ممکن بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے نشاندہی کی کہ گوادر میں مستقبل میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے باعث بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوگا جسے پورا کرنے کے لیے اضافی بجلی درکار ہوگی۔ اس تناظر میں انہوں نے تجویز دی کہ ایران اور ترکمانستان ایرانی بجلی کے ترسیلی نظام کے ذریعے گوادر کو بجلی کی فراہمی کی صلاحیت بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیں۔ اس تجویز پر غور کے لیے دونوں ممالک کے ماہرین کا مشترکہ گروپ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان علاقائی توانائی منڈیوں کو باہم مربوط کرنے اور سستی بجلی کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹی اے پی اور کاسا 1000 جیسے منصوبوں کی کامیابی کے لیے ان کی معاشی اور مالیاتی افادیت ناگزیر ہے۔ اس حکمت عملی سے بجلی کے آخری صارفین کو براہِ راست فائدہ پہنچنا یقینی ہوگا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان اس وقت بجلی کی پیداوار میں اپنی ضرورت سے زائد صلاحیت رکھتا ہے اور مسابقتی توانائی منڈی متعارف کرانے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ کاسا 1000 منصوبہ فی الحال یک طرفہ بجلی کی ترسیل کے نظام کے تحت کام کررہا ہے۔ اسے دو طرفہ ترسیل میں تبدیل کرنے سے ضرورت کے وقت دونوں جانب بجلی کا تبادلہ ممکن ہوسکے گا۔ اس سے منصوبے کی معاشی اور مالیاتی پائیداری میں بھی اضافہ ہوگا۔

ٹی اے پی منصوبے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پر پیشرفت کے لیے سات بنیادی تکنیکی ڈیٹا سیٹس درکار ہیں۔

پاکستان ان میں سے تین ڈیٹا سیٹس پہلے ہی فراہم کرچکا ہے، تاہم ترکمانستان کی جانب سے مطلوبہ تکنیکی معلومات کا تبادلہ تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کے تکنیکی ورکنگ گروپس کا اجلاس جلد از جلد بلایا جائے تاکہ چند ہفتوں کے اندر ایک واضح لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے۔

اس موقع پر ترکمانستان کے وزیر توانائی اناگلدی سپاروف نے ٹی اے پی بجلی ترسیلی منصوبہ مکمل کرنے کے لیے اپنے ملک کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے خطے کے 30 کروڑ سے زائد افراد کو بجلی فراہم کی جاسکے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ترکمانستان افغانستان تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھانے کا کام پہلے ہی مکمل کرچکا ہے۔ افغانستان سے کوئٹہ تک 1,150 کلومیٹر طویل، 500 کلو وولٹ اور 1,200 میگاواٹ صلاحیت کے منصوبے کے بقیہ مراحل اور فزیبلٹی کا جائزہ تکنیکی ورکنگ گروپ کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔

ترکمانستان کے وزیر توانائی نے پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک بھی جلد مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹی اے پی منصوبے سے متعلق امور کے حل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اپنے متعلقہ فوکل پرسنز کے درمیان آن لائن اور بالمشافہ رابطے باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں گے۔ ان رابطوں کے ذریعے تکنیکی مسائل حل کرنے، فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے اور منصوبے کو عملی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

Comments

200 حروف