BR100 No Change (0%)
BR30 No Change (0%)
KSE100 No Change (0%)
KSE30 No Change (0%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
مارکٹس

جاپانی معیشت میں سکڑاؤ، ین دو ماہ کی کم ترین سطح کے قریب

  • ین ڈالر کے مقابلے میں 159.69 اور یورو کے مقابلے میں 176.04 کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی کرنسی مارکیٹ میں پیر کو جاپانی ین ڈالر کے مقابلے میں دو ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا، جبکہ یورو کے مقابلے میں بھی اس کی قدر میں معمولی تبدیلی دیکھی گئی۔ سرمایہ کار جاپانی معیشت کی تیسری سہ ماہی میں غیر متوقع سکڑاؤ کے اثرات اور مرکزی بینک کی آئندہ مانیٹری پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ابتدائی ایشیائی تجارت میں ین ڈالر کے مقابلے میں 159.69 اور یورو کے مقابلے میں 176.04 کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ یہ سطحیں ان حدود کے قریب ہیں جہاں رواں سال کے آغاز میں امریکی اور جاپانی حکام نے کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران جاپانی معیشت سالانہ بنیادوں پر 0.1 فیصد سکڑ گئی، جبکہ ماہرین نے 0.3 فیصد ترقی کی توقع ظاہر کی تھی۔

کیپٹل اکنامکس کے مطابق معیشت کا سکڑاؤ دسمبر میں بینک آف جاپان کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

دوسری جانب امریکی فیڈرل ریزرو حکام کے سخت بیانات اور اکتوبر میں مہنگائی میں اضافے کے باعث ڈالر مضبوط ہوا۔ ڈالر انڈیکس 103.44 پر پہنچ گیا، جو اپریل 2025 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ کے مطابق دسمبر میں امریکی شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس اضافے کا امکان 93.9 فیصد ہے۔

ادھر کرپٹو مارکیٹ میں بٹ کوائن 0.2 فیصد اضافے سے 65,186.44 ڈالر جبکہ ایتھیریم 0.7 فیصد بڑھ کر 1,830.94 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف