مارکٹس
ایک تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کی کمی سے 3864 ڈالر فی اونس ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کی کمی سے 3864 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے پر آگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 10 ہزار936 روپے کا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 115 روپے کی کمی سے 5228 روپے ہوگئی۔





















Comments