ایف سی ای پی ایل نے سابق فوجی فوڈز چیف عثمان ظہیر کو نیا سی ای او مقرر کردیا
- عثمان ظہیر احمد کے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا، کمپنی
عثمان ظہیر احمد کو فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا گیا ہے۔ کمپنی نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جمع کرائے گئے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ عثمان ظہیر احمد نے گزشتہ ہفتے فوجی فوڈز لمیٹڈ کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
نوٹس کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عثمان ظہیر احمد کو فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
کمپنی نے مزید کہا کہ عثمان ظہیر احمد کے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
یہ پیشرفت اس خبر کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جب یہ معلوم ہوا تھا کہ کاشان حسن نے فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
عثمان کے لنکڈ اِن پروفائل پر موجود معلومات کے مطابق وہ مارچ 2022 سے فوجی فوڈز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے جہاں وہ فوجی گروپ کے کنزیومر بزنس کی نگرانی کر رہے تھے۔ اس کاروبار میں چار فیکٹریوں کے ذریعے ڈیری، سیریلز، پاستا اور منجمد پھل و سبزیاں شامل ہیں۔
اس سے قبل وہ اپریل 2019 سے مارچ 2022 تک نشاط سوتاش ڈیری کے سی ای او رہے۔ وہ نشاط گروپ اور ترکیہ کی کمپنی سوتاش کے درمیان مشترکہ منصوبے کے آغاز ہی سے اس سے وابستہ تھے۔























Comments