مارکٹس
پام آئل 21 ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگیا
ملائیشین پام آئل کے سودے 21 ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئے اور معمولی تبدیلی کے ساتھ بند ہوئے جس کی بنیادی وجہ...
ملائیشین پام آئل کے سودے 21 ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئے اور معمولی تبدیلی کے ساتھ بند ہوئے جس کی بنیادی وجہ کمزور برآمدات اور اس ماہ ذخائر میں اضافے کے امکانات کا دباؤ تھا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج میں دسمبر کی ترسیل کے لیے پام آئل کا بینچ مارک معاہدہ کاروباری وقفے تک 2 رنگٹ یا 0.04 فیصد کمی کے ساتھ 4,996 رنگٹ (1,220.17 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگیا۔
دن کے آغاز میں اس معاہدے کی قیمت دسمبر 2024 کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
سیلنگور میں قائم بروکریج فرم پیلِنڈونگ بیستاری کے ڈائریکٹر پرمالنگم سپرمانیام نے کہا کہ پام آئل کی بنیادی مارکیٹ صورتحال بدستور کمزور ہے، جس کی وجہ ستمبر میں کمزور برآمدات اور یہ توقع ہے کہ ماہ کے اختتام پر ذخائر بڑھ کر تقریباً 30 لاکھ ٹن تک پہنچ سکتے ہیں۔
























Comments