BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
کاروبار اور معیشت

علاقائی تنازع، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم کی آمد بڑھ گئی، وزیر خزانہ

  • آر ڈی اے کے ذریعے آنے والی رقوم 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، محمد اورنگزیب
شائع اپ ڈیٹ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آنے والی رقوم 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس کی ایک وجہ خطے میں جاری تنازع کے باعث رقوم کی حکمتِ عملی کے تحت منتقلی بھی ہے۔

وزیر خزانہ نے یہ بات جمعرات کو لندن میں یو بی ایل اور میزان بینک کے زیر اہتمام منعقدہ ترسیلات زر اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ خطے میں جاری تنازع کی صورتحال کے باعث لوگ اپنی رقوم کو حکمتِ عملی کے تحت دوسری جگہ منتقل کررہے ہیں اور اسی حکمتِ عملی کے تحت جہاں ہمیں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے ذریعے 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقوم موصول ہوتی تھیں، اب یہ مسلسل تقریباً 30 کروڑ ڈالر کے قریب رہی ہیں۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ رئیل اسٹیٹ کے علاوہ صنعتی شعبے سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔ اب ہمیں کوشش کرنی ہے کہ یہ سرمایہ صرف رئیل اسٹیٹ یا نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب سوال صرف یہ نہیں کہ کتنی رقوم پاکستان آرہی ہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ ان رقوم کا رخ کہاں کیا جارہا ہے اور کہاں سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ اس لیے میں بالکل واضح ہوں کہ یہ اسکیم مزید مستحکم اور کامیاب ہوتی رہے گی۔

معاشی اشاریوں پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی درآمدات کے لیے زرمبادلہ کا کوریج تقریباً تین ماہ تک بہتر ہوگیا ہے جو زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے ایک اہم سطح ہے۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر اعتماد اور اس کی ساکھ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران ٹیکس آمدن میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس آمدن میں یہ اضافہ نئے ٹیکس عائد کرنے کے بجائے ٹیکس وصولی کے نفاذ، ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث ہوا ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ستمبر 2020 میں پاکستان میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے اشتراک سے شروع کیا گیا اقدام ہے۔ اس کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں (این آر پیز)، بشمول نان ریزیڈنٹ پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) رکھنے والوں کو جدید بینکاری سہولیات فراہم کرنا ہے جس کے تحت وہ بینک کی کسی برانچ میں جائے بغیر مکمل طور پر ڈیجیٹل اور آن لائن طریقہ کار کے ذریعے پاکستان میں اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جمعہ کو بتایا کہ اگست 2026 کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے ذریعے مجموعی آمدن 13.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

Comments

200 حروف