دنیا
روس کے سمارا ریجن میں ڈرون حملہ، صنعتی تنصیب کو نقصان
- اس ریجن میں کئی بڑی آئل ریفائنریز موجود ہیں۔
روسی علاقے سمارا ریجن میں ڈرون حملے سے صنعتی تنصیب کو نقصان پہنچا ہے۔
گورنر ویاچسلاو فیڈوریشچیف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ روسی سمارا ریجن میں دریائے وولگا کے کنارے ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں صنعتی تنصیب کو نقصان پہنچا ہے، تاہم انہوں نے تنصیب کا نام نہیں بتایا۔
واضح رہے کہ اس ریجن میں کئی بڑی آئل ریفائنریز موجود ہیں۔
























Comments