اے آئی کے ممکنہ خطرات، اوباما کا ڈیموکریٹس سے عوامی سطح پر پالیسی بحث شروع کرنے کا مطالبہ
- ایک حالیہ نجی فنڈ ریزنگ تقریب میں اوباما نے کہا کہ اے آئی تیزی سے نجی شعبے کے ہاتھوں میں آگے بڑھ رہی ہے اور اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو یہ خطرناک ہو سکتی ہے۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو مناسب طریقے سے منظم نہ کیا گیا تو یہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اوباما نے ڈیموکریٹس پر زور دیا کہ وہ اے آئی سے نمٹنے کے لیے واضح پالیسی اور گورننس کا ایجنڈا تشکیل دیں۔
ایک حالیہ نجی فنڈ ریزنگ تقریب میں اوباما نے کہا کہ اے آئی تیزی سے نجی شعبے کے ہاتھوں میں آگے بڑھ رہی ہے اور اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو یہ خطرناک ہو سکتی ہے۔
انہوں نے ہاؤس مینارٹی لیڈر حکیم جیفریز پر زور دیا کہ ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کی صورت میں اے آئی پالیسی پر عوامی سطح پر بحث کے لیے ایک فریم ورک تیار کریں۔
اوباما نے 2028 کے صدارتی انتخابات کے امیدواروں پر بھی زور دیا کہ وہ اے آئی کو اپنے مرکزی ایجنڈے میں شامل کریں اور اس سے وابستہ حفاظتی اور معاشی خدشات سے نمٹنے کا واضح منصوبہ پیش کریں۔
ادھر اینتھروپک کے چیف ایگزیکٹو ڈاریو اموڈی نے اے آئی کے غلط استعمال کے خدشات کے پیش نظر کمپنیوں سے ماڈلز کی صلاحیتوں پر کام کی رفتار کم کرنے کی اپیل کی، جس کی اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین اور ایلون مسک نے بھی حمایت کی۔
























Comments