BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.21%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.46 (-2.35%)
HBL 304.48 Decreased By ▼ -1.62 (-0.53%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -3.03 (-0.96%)
PAEL 35.29 Decreased By ▼ -0.34 (-0.95%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.24 Decreased By ▼ -4.67 (-2.06%)
PRL 91.59 Decreased By ▼ -1.43 (-1.54%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.14 Decreased By ▼ -0.42 (-0.74%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

لاہور چیمبر کے الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں

  • انتخابی عمل غیر جانب دارانہ طور پر اور قانون کے مطابق مکمل کیا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے الیکشن کمیشن نے شفاف، پُرامن اور قانونی تقاضوں کے مطابق انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اراکین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انتخابی عمل غیر جانب دارانہ طور پر اور قانون کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

لاہور چیمبرکے الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے ممبران کو باضابطہ بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کی اولین ترجیح انتخابات کا شفاف، منظم، پُرامن اور قانون کے مطابق انعقاد ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبران کو بتایا گیا کہ قانون کے مطابق 15 جولائی 2026 تک الیکشن شیڈول کو حتمی شکل دینا ضروری تھا، جس کے پیش نظر 13 جولائی 2026 کو ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ میں انتخابات کے لیے مناسب مقام سمیت الیکشن شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔

اسی موقع پر الیکشن کمشنرز کا تقرر بھی عمل میں لایا گیا، جن میں الیکشن کمیشن میں ملک خالد گوجر کے ساتھ شیخ سجاد افضل اور شاہد بیگ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے شفاف اور قابلِ اعتماد انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز (DGTO) بلال پاشا کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر خصوصی شکریہ اور خراجِ تحسین پیش کیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کو زیادہ شفاف، ٹیکنالوجی پر مبنی بنانے کے لیے وزارتِ تجارت اور ڈی جی ٹی او نے پاکستان سنگل ونڈو کے تحت ایک آن لائن پورٹل قائم کیا ہے، جس کے ذریعے تمام ٹریڈ آرگنائزیشنز اپنے انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشنز اور دیگر متعلقہ معلومات باقاعدہ طور پر جمع کروا سکیں گی، جس سے انتخابی عمل کا ایک مرکزی اور قابلِ تصدیق ریکارڈ موجود رہے گا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور انتخابات کی نگرانی کے لیے دو مبصرین کی تعیناتی کو بھی انتہائی اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انتخابی عمل کی شفافیت، غیر جانب داری اور ساکھ مزید مضبوط ہوگی۔


Comments

200 حروف