BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 27ویں روز میں داخل

  • حکومت پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ختم، عوام کو جینے کا حق دے،منعم ظفر
شائع اپ ڈیٹ

پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس اور آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس سندھ پر جماعت اسلامی کا دھرنا 27ویں دن بھی جاری رہا.

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس صرف جماعت اسلامی کا مسئلہ نہیں 25 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے،حکومت عوام کو جینے کا حق دے، پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے چار صوبائی دارالحکومتوں میں شروع ہوئے تھے آج 30 شہروں میں جاری ہیں، ابھی تو ہم پلان اے پر عمل کررہے ہیں جیسے ہی حافظ نعیم الرحمن پلان بی کا اعلان کریں گے تو ہم اس پر بھی عمل کریں گے۔

منعم ظفر نے کہا کہ فی لٹر پٹرول میں لیوی سمیت 133 روپے بھتہ ٹیکس وصول کیے جارہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جنگی صورتحال اپنی جگہ لیکن لیوی ٹیکس کا عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

علاوہ ازیں دھرنے میں سابق وفاقی وزیر خزانہ و پاکستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے بھی شرکت کی اور دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مطالبات کی حمایت کی۔

دریں اثناء منعم ظفر خان اور امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور کی قیادت میں برنس روڈ سے گورنر ہاؤس تک مشعل بردار ریلی نکالی گئی جبکہ 3 ستمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران ضلع کورنگی سے جماعت اسلامی کے گرفتار کیے گئے پر امن کارکنان بھی رہائی کے بعد گورنر ہاؤس پہنچے جہاں منعم ظفر خان نے کارکنوں کا استقبال کیا اور ہار پہنائے.

اس موقع پر امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ، طاہر ملک ایڈوکیٹ بھی موجود تھے، دھرنے میں کراچی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری محمد اسلم خان کی قیادت میں کورننگ باڈی کے ممبران و سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے لینڈ مافیا، جاگیردار، وڈیروں سے بھی ٹیکس وصول کرنے کا کہا ہے لیکن ان سے صرف 10 ارب روپے جبکہ تنخواہ دار طبقے سے 700 ارب روپے سے زائد وصول کیے گئے ہیں۔ حکومت نے 1567 ارب روپے لیوی ٹیکس کے نام پر وصول کیے اور اگلے سال 1660 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے، لندن میں مریم نواز نے 3 دن جہاز پارک کرنے کے 35 لاکھ روپے ادا کیے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے جہاز پارکنگ کے 55 لاکھ روپے ادا کیے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری 43 ہزار روپے میں کسی عام گھرانے کا ماہانہ بجٹ بناکر دکھائیں، 11 سو ارب روپے کی کرپشن ایف بی آر کی ناک کے نیچے ہورہی ہے اور انہیں تمغا امتیاز دیا جارہا ہے۔

Comments

200 حروف