BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-1%)
KSE100 Decreased By (-0.44%)
KSE30 Decreased By (-0.41%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.24 Decreased By ▼ -0.11 (-0.36%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.29 Decreased By ▼ -4.16 (-2.16%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 305.52 Decreased By ▼ -0.58 (-0.19%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.32 Decreased By ▼ -0.14 (-0.53%)
MLCF 91.68 Decreased By ▼ -1.48 (-1.59%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.67 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 223.00 Decreased By ▼ -3.91 (-1.72%)
PRL 91.50 Decreased By ▼ -1.52 (-1.63%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.39 Decreased By ▼ -0.42 (-1.76%)
TELE 7.68 Decreased By ▼ -0.12 (-1.54%)
TPLP 12.66 Decreased By ▼ -0.31 (-2.39%)
TRG 56.44 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر امریکی حملوں کی درخواست مسترد کردی

  • امریکی حکام نے کہا کہ انتظامیہ کا فی الحال حوثیوں کے خلاف براہِ راست فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ نہیں ہے
شائع اپ ڈیٹ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو مرتبہ فون کرکے حوثیوں کے خلاف فضائی حملے کرنے پر زور دیا، ایکسئوس نے دو امریکی حکام کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے درخواست مسترد کردی، جبکہ امریکی حکام نے کہا کہ انتظامیہ کا فی الحال حوثیوں کے خلاف براہِ راست فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

رائٹرز فوری طور پر اس رپورٹ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرسکا۔ وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے نے معمول کے کاروباری اوقات کے علاوہ تبصرے کی درخواستوں کا فوری جواب نہیں دیا۔

ایکسئوس کے مطابق امریکا یمن میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش میں مبتلا ہے اور براہِ راست فوجی مداخلت سے گریز کرتے ہوئے سعودی عرب کی حمایت بڑھا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر فوری رابطہ کاری کے لیے جمعرات کو سعودی عرب پہنچے۔

ایکسئوس نے مزید بتایا کہ امریکی فوجی اور سول حکام نے حالیہ ہفتوں میں سعودی ہم منصبوں کو آگاہ کیا ہے کہ ٹرمپ کی ہدایت کے مطابق امریکی افواج کی توجہ ایران پر مرکوز رکھنے اور آبنائے ہرمز کے تحفظ پر ہونی چاہیے جبکہ ایک اور فوجی محاذ کھولنے سے گریز کیا جائے۔

رائٹرز نے جولائی میں رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں سے بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کررہا ہے۔

کشیدگی میں اضافہ جولائی کے اوائل میں شروع ہوا، جب حوثیوں نے کہا کہ ان کی افواج نے سعودی جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا جو ایک ایرانی شہری طیارے کو صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے سے روکنے کی کوشش کررہے تھے۔

Comments

200 حروف