کاروبار اور معیشت
سونا کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی
- دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 801 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے ہوگئی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 56 ڈالر کی کمی سے 4342 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 56 ہزار736 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 801 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 253 روپے کی کمی سے 6871 روپے ہوگئی۔
























Comments