کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کی کمی سے 4406 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کی کمی سے 4406 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 97 ہزار 064 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 39 روپے کی کمی سے 7059 روپے ہوگئی۔
























Comments