کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3900 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 39 ڈالر کے اضافے سے 4466 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 39 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4466 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3344 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 2 ہزار 208 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات سونے کی فی تولہ قیمت 11200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 117 روپے کے اضافے سے 7161 روپے ہوگئی۔
























Comments