BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.21%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.46 (-2.35%)
HBL 304.48 Decreased By ▼ -1.62 (-0.53%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -3.03 (-0.96%)
PAEL 35.29 Decreased By ▼ -0.34 (-0.95%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.24 Decreased By ▼ -4.67 (-2.06%)
PRL 91.59 Decreased By ▼ -1.43 (-1.54%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.14 Decreased By ▼ -0.42 (-0.74%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

رواں مالی سال پاکستانی فری لانسرز کی آمدن 2.5 ارب ڈالرزتک پہنچنے کا امکان

  • پاکستان دنیا کی چوتھی ابھرتی ہوئی فری لانسنگ مارکیٹ کے طور پر سامنے آیا ہے، ابراہیم امین
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں فری لانسنگ مارکیٹ تیزی سے ابھر رہی ہے اور رواں مالی سال کے دوران پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 2.5ارب ڈالرز سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پفلا) کے بانی اور چیئرمین ابراہیم امین کے مطابق پاکستان دنیا کی چوتھی ابھرتی ہوئی فری لانسنگ مارکیٹ کے طور پر سامنے آیا ہے، گزشتہ مالی سال پاکستانی فری لانسرز کی بر آمدی آمدن 1.76 ارب مریکی ڈالرز ریکارڈ کی گی تھی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں پاکستانی فری لانسرز نے 175ملین امریکی ڈالرز کی بر آمدی آمدن حاصل کی۔

ابراہیم امین نے مزید بتایا کہ حکومت نے پاکستانی فری لانسرز کی اس کامیابی کا جشن منانے کیلئے 29 اگست کو گورنر ہاؤس کراچی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جہاں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشین مس شزا فاطمہ خواجہ پاکستانی فری لانسرز کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہوں گی۔

ابراہیم امین نے حکومت سے یو ٹیوب پر فعال تعلیمی پلیٹ فارمز پر عائد پانچ فیصد ٹیکس سے استثنیٰ دینے یا اسے ایک فیصد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تفریحی اور تعلیمی پلیٹ فارمز کو ایک ہی کٹیگری میں رکھنا درست نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی فری لانسرز کی تعداد 30لاکھ سے زائد ہے اور حکومت کی معاون پالیسیوں کے نتیجے میں اس تعداد میں مزید اضافہ ممکن ہے جو پاکستانی آئی ٹی خدمات کی آمدن میں بھی مزید اضافے کا باعث بنے گی۔

Comments

200 حروف