پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بدھ 26 اگست 2026 کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (12 ربیع الاول) کے موقع پر بند رہے گا۔
پی ایس ایکس نے کہا کہ تمام ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز، عملے اور متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (12 ربیع الاول) کے موقع پر بدھ 26 اگست 2026 کو بند رہے گی۔
دریں اثنا وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
























Comments