سرگودھا کے 21 نوجوان سعودی عرب میں لاپتہ، اہل خانہ کی مدد کی اپیل
- لاپتا افراد میں مجتبیٰ بلوچ، رازی خان اور محمد خاور اقبال سمیت کئی دیگر نوجوان شامل
پنجاب کے ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے 21 نوجوان سعودی عرب میں مبینہ طور پر لاپتا ہوگئے۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ تمام نوجوان روزگار کے سلسلے میں ویزوں پر سعودی عرب گئے تھے اور وہاں ٹیکسی ڈرائیورز کے طور پر کام کر رہے تھے جن کا 28 جنوری سے اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہے۔
دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ نوجوانوں سے طویل عرصے سے رابطہ نہ ہونے کے باعث شدید تشویش میں مبتلا ہیں، لاپتہ افراد میں ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھنے والے 13 افراد بھی شامل ہیں۔
لاپتا افراد میں مجتبیٰ بلوچ، رازی خان اور محمد خاور اقبال سمیت کئی دیگر نوجوان شامل ہیں۔
اہل خانہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سعودی حکام سے رابطہ کریں اور لاپتا پاکستانیوں کا سراغ لگانے اور انہیں بازیاب کرانے میں مدد کریں۔
























Comments