سنسناٹی اوپن : اگا سویاٹیک نے ایمیلیانا آرانگو کو شکست دے دی
- سویاٹیک نے پہلے سیٹ میں 17 غیر ضروری غلطیاں کیں، تاہم دوسرے سیٹ میں سنبھلتے ہوئے ان کی تعداد کم کرکے صرف چار کردی
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر میسن میں جاری سنسناٹی اوپن میں پولینڈ کی ساتویں سیڈ اگاسویاٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولمبیا کی ایمیلیانا آرانگو کو 6-3، 6-0 سے شکست دے کر اپنے ٹائٹل کے دفاع کا فاتحانہ آغاز کیا۔
شویانٹیک نے پہلے سیٹ میں 17 غیر ضروری غلطیاں کیں، تاہم دوسرے سیٹ میں کھیل پر مکمل گرفت حاصل کرتے ہوئے صرف چار غلطیاں کیں۔ انہوں نے 72 منٹ میں مسلسل ساتویں میچ میں کامیابی حاصل کی۔ اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ یونان کی ماریا ساکاری سے ہوگا۔
چوتھی سیڈ امریکا کی کوکو گوف نے روس کی لیوڈمیلا سامسونوا کو 2-6، 6-4، 6-1 سے شکست دے کر کم بیک کیا۔
عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے آسٹریلیا کی تالیا گبسن کو 6-2، 7-6 سے ہرایا، جبکہ دوسری سیڈ قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے امریکا کی ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو 6-3، 6-4 سے شکست دی۔
روس کی میرا آندریوا اور یوکرین کی ایلینا سویٹولینا بھی کامیاب رہیں۔
























Comments