وِٹل کے بعد پہلا میچ : سینسی ناٹی کی شدید گرمی میں جوکووچ اپ سیٹ کا شکار
- عالمگیر درجہ بندی میں 50 ویں نمبر کے ارجنٹائنی ٹینس پلیئر نے کیریئر کی سب سے بڑی فتح سمیٹ لی
ارجنٹائن کے 50ویں نمبر کے کھلاڑی تھییاگو آگسٹن تیرانتے نے سنسناٹی اوپن میں نوواک جوکووچ کو 2-6، 6-4، 6-4 سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔ شدید گرمی اور حبس کے باعث جوکووچ کو میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لینا پڑا۔
ومبلڈن کے سیمی فائنل میں یانک سنر سے شکست کے بعد پہلا میچ کھیلنے والے 39 سالہ جوکووچ نے ابتدائی سیٹ باآسانی جیت لیا، تاہم دوسرے سیٹ کے آغاز میں موسم کی شدت ان کے لیے مشکل بن گئی۔ ایک موقع پر 18 منٹ جاری رہنے والے تیسرے گیم کے دوران وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور سروس برقرار رکھنے کے بعد طبی امداد حاصل کی۔
جوکووچ نے تیسرے سیٹ میں واپسی کی کوشش کی، لیکن 4-4 کے اسکور پر ان سے کئی غیر معمولی غلطیاں ہوئیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیرانتے نے فیصلہ کن بریک حاصل کرلیا۔
ارجنٹائن کے کھلاڑی نے میچ جیت کر اپنے کیریئر کی سب سے بڑی فتح حاصل کی اور تیسرے راؤنڈ میں اسپین کے مارٹن لاندالوس سے مقابلے کی راہ ہموار کی۔





















Comments