BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، 51 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

  • حکام کے مطابق ہفتے کی صبح آنے والے زلزلے کے بعد 341 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئ
شائع اپ ڈیٹ

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے ایسٹ نوسا ٹینگارا میں 7.7 شدت کے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک، 36 شدید اور 77 معمولی زخمی ہوگئے، جبکہ تقریباً 5 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ہفتے کی صبح آنے والے زلزلے کے بعد 341 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، جس سے متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، سڑکیں بند ہوگئیں اور امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آئیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے (بی این پی بی) کے مطابق 1,300 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ سیکڑوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

سِکا اور بندرگاہی شہر ماؤمیری میں ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے یا عارضی خیموں میں رات گزارنے پر مجبور ہوئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر شہری خوف کے باعث گھروں میں واپس جانے سے گریز کر رہے ہیں۔

حکومت نے امدادی کارروائیوں کے لیے 3,500 سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والے کئی راستے کھول دیے ہیں، تاہم متاثرہ علاقوں تک رسائی اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

حکام کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث 20 پیٹرول پمپ بھی بند ہیں، جبکہ صوبائی حکومت ہنگامی حالت نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ مزید وسائل اور فنڈز فوری طور پر فراہم کیے جا سکیں۔

انڈونیشیا بحرالکاہل کے رِنگ آف فائر میں واقع ہے، جہاں ٹیکٹونک پلیٹوں کی سرگرمی کے باعث زلزلے اور آتش فشانی واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

Comments

200 حروف