کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 4375 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 4375 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3,500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 13 روپے کی کمی سے 6949 روپے ہوگئی۔



















Comments