BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
مارکٹس

وحدت پولٹری نے پیسچرائزیشن پلانٹ کے لیے اراضی خریدلی

  • زمین کمپنی کے مجوزہ پیسچرائزیشن پلانٹ کے قیام کے لیے حاصل کی گئی
شائع اپ ڈیٹ

وحدت پولٹری فارم لمیٹڈ نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے ضلع سرگودھا کے بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں 1.02 ایکڑ اراضی حاصل کرلی ہے جس کی مالیت 2 کروڑ 81 لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔ یہ اراضی کمپنی کے مجوزہ پیسچرائزیشن پلانٹ کے قیام کے لیے حاصل کی گئی ہے۔

کمپنی نے یہ اطلاع آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں دی۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ اراضی کی خریداری کیلئے رقم کمپنی کے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) سے حاصل ہونے والی آمدنی سے فراہم کی گئی جو پراسپیکٹس میں ظاہر کیے گئے فنڈز کے استعمال کے منصوبے کے مطابق ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اراضی کا حصول کمپنی کی ویلیو ایڈڈ توسیعی حکمتِ عملی پر عمل درآمد میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

مذکورہ اراضی پر قائم کیے جانے والے پیسچرائزیشن پلانٹ سے کمپنی کی پروسیسنگ صلاحیت میں اضافہ، ویلیو ایڈڈ انڈوں کی مصنوعات کے شعبے میں کاروباری تنوع پیدا کرنے اور مجموعی آپریشنل کارکردگی و مارکیٹ میں مسابقتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی توقع ہے۔

مزید برآں نوٹس میں کہا گیا کہ کمپنی اپنے توسیعی منصوبوں پر بروقت عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ اہم پیش رفت، بشمول تعمیراتی کام میں پیش رفت اور پلانٹ و مشینری کی تنصیب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور اپنے شیئر ہولڈرز کو آگاہ کرتی رہے گی۔

Comments

200 حروف