BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

پنجگور میں آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

  • ذرائع کے مطابق یہ کارروائی جاری آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت پنجگور کے علاقوں سرکانی اور چیڈگی میں کی گئی
شائع اپ ڈیٹ

سرکاری میڈیا پی ٹی وی نیوز نے پیر کو سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندستان کے ایک اہم کمانڈر سمیت پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی جاری آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت پنجگور کے علاقوں سرکانی اور چیڈگی میں کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں فتنۃ الہندوستان کا اہم کمانڈر وزیر بھی شامل ہے۔

کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز، بھاری ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد پنجگور میں مقامی تاجروں اور شہریوں کو نشانہ بنانے والی ڈکیتیوں، بھتہ خوری، اغوا اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کی کوششوں کے تحت علاقے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکومت نے مارچ 2025 میں فیصلہ کیا تھا کہ بلوچستان میں سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں اور تنظیموں کو فتنۃ الہندوستان کے نام سے پکارا جائے گا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ بلوچستان میں بعض تنظیموں اور گروہوں کی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور بھارت (ہندوستان) کی ایما پر کارروائیاں کرنے کے پیش نظر کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ نام کی تبدیلی کا مقصد ان دہشت گرد تنظیموں اور گروہوں کی حقیقی نوعیت اور نظریے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام کے خلاف بھارت (ہندوستان) کے مذموم عزائم کی عکاسی کرنا ہے۔

ایک روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز کے دوران 15 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ارکان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

Comments

200 حروف