دنیا
اٹلی کا اسپین پر عائد سفری پابندیاں سکیورٹی خطرات ختم ہونے تک برقرار رکھنے کا اعلان
- اسپین نے جمعہ کے روز اٹلی کو خبردار کیا تھا کہ اگر روم نے اتوار تک گزشتہ ہفتے عائد کیے گئے سرحدی کنٹرول ختم نہ کیے تو وہ اٹلی سے آنے والے مسافروں پر جوابی پابندیاں عائد کر دے گا
اٹلی نے جمعہ کو کہا کہ وہ اسپین کی جانب سے دی جانے والی ’’دھمکیوں یا مسلط کردہ شرائط‘‘ کے سامنے نہیں جھکے گا اور اسپین سے آنے والے مسافروں پر کم از کم 15 اگست تک سرحدی کنٹرول برقرار رکھے گا۔
اسپین نے جمعہ کو اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ اگر روم نے اتوار تک گزشتہ ہفتے عائد کیے گئے سرحدی کنٹرول ختم نہ کیے تو وہ اٹلی سے آنے والے مسافروں پر جوابی پابندیاں عائد کر دے گا۔ یہ اقدام مراکش سے مہاجرین کی بڑی تعداد میں ہسپانوی علاقے سیوٹا میں داخلے کے بعد کیا گیا تھا۔
اطالوی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی صرف اس وقت کرے گی جب اسے یقین ہو جائے کہ سکیورٹی یا دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں، مہاجرین کی نئی لہر نہیں آرہی اور غیر قانونی تارکین یورپی سرزمین کا رخ نہیں کر رہے۔

























Comments