کھیل
کوکو گاف کا جینیاتی ٹیسٹنگ کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار
- 2018 کے لاس اینجلس اولمپکس کیلئے ٹینس کے تمام کھلاڑیوں کے لیے ایس آر وائی جینیاتی ٹیسٹ لازمی قرار
امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف نے خواتین کے کھیلوں میں منصفانہ مقابلے کی خاطر لازمی جینیاتی ٹیسٹنگ کی حمایت کی ہے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کے حساس اور سیاسی اثرات پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔
2028ء کے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے ٹینس کے تمام کھلاڑیوں کے لیے ایس آر وائی جینیاتی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، جو باکسنگ اور ٹریک اینڈ فیلڈ سمیت دیگر کھیلوں کا پہلے ہی حصہ ہے۔ ٹورنٹو میں گفتگو کرتے ہوئے 22 سالہ گاف نے کہا کہ وہ خواتین کے کھیلوں کے تحفظ کی قائل ہیں، لیکن وہ اس فیصلے کے ذریعے ٹرانس جینڈر برادری کو نشانہ بنانے اور تنقید کا ذریعہ بنانے کے شدید خلاف ہیں۔
یہ معاملہ بحث کا باعث بنا ہوا ہے جہاں ڈبلیو این بی اے کی کھلاڑیوں اور کوچز کے درمیان بھی حیاتیاتی ساخت اور کھلاڑیوں کے حقوق کے حوالے سے گرم جوش بحث جاری ہے۔


























Comments