اسرائیل نے امریکی حمایت یافتہ غزہ منصوبے کی منظوری نہیں دی، نیتن یاہو
- حماس کے نہتے ہونے کی یقین دہانیوں کے باوجود نتن یاہو کا غزہ منصوبے سے انکار، دائیں بازو کے حکمران اتحاد کی شدید مخالفت
مقبوضہ یروشلم میں اپنے ایک ویڈیو بیان میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے لیے امریکی حمایت یافتہ منصوبے کی منظوری نہیں دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کا ماننا ہے کہ وہ حماس کو غیر مسلح اور غزہ کو فوجی صلاحیت سے پاک کر سکتے ہیں، تاہم اسرائیل نے اس امریکی مسودے پر اپنے تحفظات اور تجاویز ارسال کی ہیں۔
امریکی بورڈ آف پیس کی جانب سے یہ یقین دہانی بھی کروائی گئی تھی کہ اسرائیلی فوج حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے کے بعد ہی غزہ کے موجودہ مواضع سے پیچھے ہٹے گی، لیکن اس کے باوجود نتن یاہو کو اپنی دائیں بازو کی اتحادی حکومت کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ انتہائی دائیں بازو کے دو وزراء نے منصوبے پر دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق لیکوڈ پارٹی کے اندرونی سیاسی ماحول اور آئندہ انتخابات کے باعث یہ دباؤ بڑھ رہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کے باعث اسرائیل کے لیے اس امریکی منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کرنا مشکل نظر آتا ہے۔ دریں اثناء امریکی دباؤ کے بعد اسرائیلی فوج کو حملوں کی پالیسی میں تبدیلی کی ہدایات دی گئی ہیں، جس کے تحت اب کسی بھی کارروائی کے لیے چیف آف اسٹاف کی اجازت درکار ہوگی۔
























Comments