کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ
- فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات کے باعث پاکستان میں بھی منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1,700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 4,055 ڈالر فی اونس رہی۔
ادھر چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور فی تولہ چاندی 60 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 351 روپے تک پہنچ گئی۔

























Comments