مارکٹس
سونے کے نرخ میں 1,700 روپے کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے اور 10 گرام 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے کا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں اضافہ کے تناظر میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1,700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1,457 روپے کے اضافے کے بعد 367,314 روپے پر بند ہوئی۔ اس سے قبل ہفتے کو فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا ہو کر 426,736 روپے پر آگیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,060 ڈالر (بشمول 20 ڈالر پریمیئم) ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 54 روپے کے اضافے کے ساتھ 6,291 روپے ہو گئی ہے۔























Comments