کھیل
اسٹیفن فلیمنگ کی آمد روٹ کی دوبارہ کپتانی کا سبب بن گئی
- فلیمنگ گزشتہ ماہ علیحدگی سے قبل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 17 سال تک چنئی سپر کنگز کے کوچ رہے
جو روٹ کا کہنا ہے کہ اسٹیفن فلیمنگ کی بطور ہیڈ کوچ تقرری انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی بڑی وجہ بنی۔ روٹ نے بن اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کی کمان سنبھالی ہے، جبکہ فلیمنگ نے برینڈن میکولم کی جگہ لی ہے۔
انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے گفتگو کرتے ہوئے روٹ نے کہا کہ فلیمنگ کے کرکٹ ویژن اور وسیع تجربے نے انہیں اس ذمہ داری کے لیے پرجوش کیا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ٹیم ماضی کی طرح جارحانہ حکمتِ عملی کو برقرار رکھے گی۔ 35 سالہ روٹ، جنہوں نے 2017 سے 2022 تک بھی انگلینڈ کی قیادت کی تھی، فلیمنگ کے ساتھ مل کر ایک مضبوط ٹیم تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ فلیمنگ 17 سال تک آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے کوچ رہ چکے ہیں۔ انگلینڈ 19 اگست سے لیڈز میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔



























Comments