مالی سال 2026: سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کا قبل از ٹیکس منافع 1.598 ارب روپے ریکارڈ
- ادارے نے 1,585 ملین روپے کا مجموعی منافع ریکارڈ کیا
لاہور: سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 1,598 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع ریکارڈ کیا گیا۔
کمپنی کے مطابق ایس پی ایل نے جدید کاری، پائیداری اور طویل مدتی ترقی میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے بنیادی کاروبار کی مضبوطی کا مظاہرہ جاری رکھا ۔
ایس پی ایل نے 1,585 ملین روپے کا مجموعی منافع (گروس پرافٹ) ریکارڈ کیا جبکہ خالص منافع (نیٹ پرافٹ) 907 ملین روپے تک پہنچ گیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے لیے شیئرز ہولڈرز کی منظوری کے پیشِ نظر 9.00 روپے فی شیئر یعنی 90 فیصد حتمی نقد منافع (کیش ڈیویڈنڈ) کی سفارش کی.
بورڈ کے چیئرمین محمد آفتاب منظور نے کہا کہ ’’ہم اپنے لوگوں کی مسلسل کوششوں اور لگن کے نتیجے میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم -2 مشین کی جدید کاری ایک اہم سنگِ میل ہے، جو ہماری آپریشنل کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور ہماری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوگی





























Comments