BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کے کامیاب انعقاد اور آئندہ سیزن کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے لیے ونڈو، پلیئنگ کنڈیشنز، ڈائریکٹ سائننگز اور کھلاڑیوں کی ریٹینشنز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

شرکا کو بتایا گیا کہ ان معاملات پر جلد ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ آئندہ سیزن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

اجلاس میں گیارہویں سیزن میں متعارف ہونے والی تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا جبکہ پی ایس ایل 11 کے 44 میچز میں کرکٹ کے معیار اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کو سوشل میڈیا، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور ٹی وی پر ریکارڈ ویورشپ حاصل ہوئی۔

اجلاس کے شرکا نے مشکل حالات میں لیگ کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

اجلاس میں آف سیزن اور پری سیزن کے دوران شائقین کرکٹ کے لیے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل اور تمام آٹھ فرنچائزز کے اشتراک سے لیگ کا آفیشل مرچنڈائز پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا، جس کی جگہ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر، پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، ڈائریکٹر پی ایس ایل عثمان واہلہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔


Comments

200 حروف