BR100 Decreased By (-0.97%)
BR30 Decreased By (-1.55%)
KSE100 Decreased By (-0.89%)
KSE30 Decreased By (-0.94%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
BIPL 27.10 Decreased By ▼ -0.37 (-1.35%)
BOP 33.34 Decreased By ▼ -0.61 (-1.8%)
CNERGY 10.76 Decreased By ▼ -0.19 (-1.74%)
DFML 18.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.33%)
DGKC 208.00 Decreased By ▼ -5.33 (-2.5%)
FABL 100.38 Decreased By ▼ -0.58 (-0.57%)
FCCL 54.54 Decreased By ▼ -1.31 (-2.35%)
FFL 16.10 Decreased By ▼ -0.11 (-0.68%)
GGL 24.38 Decreased By ▼ -0.70 (-2.79%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -3.84 (-1.25%)
HUBC 219.30 Decreased By ▼ -3.71 (-1.66%)
HUMNL 10.50 Increased By ▲ 0.02 (0.19%)
KEL 7.29 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.35 Decreased By ▼ -0.35 (-1.26%)
MLCF 95.74 Decreased By ▼ -1.17 (-1.21%)
OGDC 317.00 Decreased By ▼ -4.00 (-1.25%)
PAEL 42.35 Decreased By ▼ -0.84 (-1.94%)
PIBTL 17.01 Increased By ▲ 0.28 (1.67%)
PIOC 275.00 Decreased By ▼ -12.58 (-4.37%)
PPL 218.90 Decreased By ▼ -3.94 (-1.77%)
PRL 57.27 Decreased By ▼ -1.88 (-3.18%)
SNGP 101.38 Decreased By ▼ -2.48 (-2.39%)
SSGC 25.55 Decreased By ▼ -0.41 (-1.58%)
TELE 8.30 Decreased By ▼ -0.26 (-3.04%)
TPLP 12.76 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 61.20 Increased By ▲ 0.81 (1.34%)
UNITY 10.09 Decreased By ▼ -0.11 (-1.08%)
WTL 1.21 Decreased By ▼ -0.01 (-0.82%)
مارکٹس

چیلنج اسپیشل اکنامک زون نے پہلے مرحلے کے لیے مالی معاونت حاصل کر لی

  • وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب، ایس آئی ایف سی کی کاوش سے چیلنج ایس ای زیڈ کے پہلے مرحلے کے فنانسنگ معاہدوں پر دستخط ہوئے
شائع اپ ڈیٹ

لاہور میں قائم چیلنج اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ایک کنسورشیم کے ساتھ فنانسنگ کے معاہدوں پر دستخط کے بعد اپنے پہلے مرحلے کے لیے فنانشل کلوز مکمل کر لیا ہے، جس سے اس برآمدی صنعتی منصوبے پر بڑے پیمانے پر کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے چیلنج ایس ای زیڈ کے پہلے مرحلے کے فنانسنگ معاہدوں پر کامیابی سے دستخط کروائے۔ بیان کے مطابق سیکرٹری ایس آئی ایف سی جمیل احمد قریشی نے تقریب کا آغاز پاکستان میں اسپیشل اکنامک زونز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کیا اور ایس آئی ایف سی کی جانب سے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ(سی ایف ایل) کے زیرِ انتظام تیار کردہ چیلنج ایس ای زیڈ لاہور کے پہلے مرحلے کی مالیاتی ترتیبات کی باقاعدہ تکمیل کی خوشی منائی گئی۔

اس تقریب میں چیلنج گروپ کے سینئر نمائندوں کے علاوہ ملک کے معروف مالیاتی اداروں بشمول بینک آف پنجاب، پاک چین انویسٹمنٹ کمپنی، حبیب میٹروپولیٹن بینک، بینک آف خیبر، بینک اسلامی پاکستان اور پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

چیلنج ایس ای زیڈ لاہور قصور روڈ پر واقع ایک اہم صنعتی منصوبہ ہے، جسے چین کی شنگھائی یوآن ئی انڈسٹری کمپنی کی ذیلی کمپنی چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ تیار کر رہی ہے۔ 99.45 ایکڑ پر محیط ٹیکسٹائل اور اس سے منسلک صنعت کے لیے مخصوص اس زون کو بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او ایل) نے دسمبر 2022 میں باقاعدہ نوٹیفائی کیا تھا۔اس زون کا پہلا مرحلہ اگلے سال تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جس سے تقریباً 8,000 روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اسے ایک جدید صنعتی مرکز کے طور پر دیکھنا طے پایا ہے جو برآمدات پر مبنی پیداوار، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری اور صنعتی قدر کی زنجیر (انڈسٹریل ویلیو چین) کو مضبوط بنائے گا۔

بیان کے مطابق اس منصوبے سے صنعتی پیداواری صلاحیت میں اضافے، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ملک کے مینوفیکچرنگ بیس کو توسیع دے کر پاکستان کی معاشی نمو میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ فنانسنگ معاہدوں پر کامیابی سے عمل درآمد ایس آئی ایف سی کے تحت جاری اہم ترقیاتی منصوبوں پر پاکستانی بینکنگ اور مالیاتی شعبے کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔

Comments

200 حروف