دنیا
ڈرون حملے کے بعد کویت عراق کی مرکزی سرحدی گزرگاہ دوبارہ کھول دی گئی
- عراقی خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو سرحدی گزرگاہوں سے متعلق اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ سرحدی راستہ بحال کر دیا گیا ہے۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت اور عراق کے درمیان واقع مرکزی زمینی سرحدی گزرگاہ عبدلی کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
عراقی خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو سرحدی گزرگاہوں سے متعلق اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ سرحدی راستہ بحال کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو ڈرون حملے کے بعد کراسنگ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ کویتی فوج کے مطابق اس حملے میں صرف مالی نقصان ہوا تھا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عبدلی بارڈر کراسنگ کویت کے شمالی صوبے الجہراء میں واقع ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان مسافروں اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم زمینی راستہ ہے۔
تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈرون حملہ کس نے کیا تھا۔






















Comments