ادویات کی قیمتوں کا تعین شفاف اور شواہد پر مبنی کرنے کی ہدایت
- محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہدایت کی کہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلے شفاف، شواہد پر مبنی اور مشاورتی انداز میں کیے جائیں۔
یہ بات انہون نے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے پالیسی بورڈ کی سفارشات پر غور کرنے کیلئے وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دی گئی کابینہ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
فنانس ڈویژن کے مطابق کمیٹی کو ڈریپ کی جانب سے نئی ادویات کی قیمتوں، ہارڈ شپ درخواستوں اور ضروری ادویات کی دستیابی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کا تعین عوامی مفاد اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ضروری ادویات تک رسائی، مناسب قیمتوں اور ان کی مسلسل فراہمی کے درمیان توازن برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ادویات سے متعلق کیے جانے والے فیصلوں کی وجوہات بھی عوام کے سامنے واضح انداز میں پیش کی جائیں۔


























Comments