دنیا
بھارتی اپوزیشن رہنماؤں راہل اور پرینکا گاندھی کا مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج
- ہم کل نوجوان طلباء پر ہونے والے مظالم اور تشدد کا حساب مانگنے کے لیے وزیراعظم مودی کے گھر تک مارچ کر کے آئے ہیں، راہل گاندھی
بھارتی اپوزیشن رہنما راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی نے اپنی کانگریس پارٹی کے اراکین کے ساتھ مل کر وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس بات کی تصدیق پارٹی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کلپس سے ہوئی۔راہل گاندھی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہم پیر کو نوجوان طلباء پر ہونے والے مظالم اور تشدد کا حساب مانگنے کے لیے وزیراعظم مودی کے گھر تک مارچ کر کے آئے ہیں۔






















Comments