BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
دنیا

مظاہرین پر تشدد کے خلاف اپوزیشن لیڈر کا بھارتی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

  • سی جے پی آن لائن تحریک کی اپیل پر ہزاروں مظاہرین وزیرِ تعلیم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے کے لیے جمع ہوئے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کے اہم اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے طلباء کے احتجاج پر پولیس کے تشدد اور کارروائی کے بعد وزیراعظم نریندر مودی سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس پارٹی کے رہنما نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مودی کو بھارتی نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے پر مستعفی ہونا چاہیے۔ یہ بیان انہوں نے دیگر ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کی طرف ایک مارچ کی قیادت کرتے ہوئے دیا۔ ایوانِ زیریں (لوک سبھا) میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کوئی بھی جوابدہی نہیں چاہتی اور نہ ہی وہ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث کرانا چاہتی ہے۔

راہل گاندھی کے یہ تبصرے ان اطلاعات کے بعد سامنے آئے جب پولیس نے بتایا کہ نئی دہلی کے وسط میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 60 مظاہرین زخمی ہوئے، جو تقریباً پانچ سالوں میں دارالحکومت میں نکلنے والی سب سے بڑی اسٹریٹ ریلی تھی۔آن لائن تحریک کاک روچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی اپیل پر ہزاروں مظاہرین وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے اور لاٹھی چارج کیا، جس کے جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران کم از کم 118 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔سی جے پی نے دھرمیندر پردھان کو عہدے سے ہٹانے کے اپنے مطالبات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے، کیونکہ منگل کو بھی سو سے زائد مظاہرین دہلی کے احتجاجی مقام جنتر منتر پر خیمہ زن رہے، جن میں سے اکثریت پورے تعلیمی نظام میں تبدیلیوں کا مطالبہ کر رہی تھی۔مئی میں قائم ہونے کے بعد سے سی جے پی نے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز حاصل کر لیے ہیں، جو 2024 میں تیسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہندو قوم پرست رہنما مودی کے لیے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک بن کر سامنے آیا ہے۔

شرمناک دن

سی جے پی کے ترجمان آشودوش رانکا نے سوشل میڈیا پر لکھا ہم نہیں رکیں گے۔ پردھان کو برطرف کرنا ہی پڑے گا۔ منگل کو جنتر منتر پر پیر کے مقابلے میں مظاہرین کی تعداد خاصی کم تھی، جب سی جے پی نے بھارتی پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے کے لیے ایک بڑی بھیڑ جمع کی تھی۔سی جے پی کے بانی ابھیناو دیپکے نے مظاہرین سے امید نہ ہارنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ایک ٹرک پر کھڑے ہو کر کہا کہ وہ ہمارا حوصلہ توڑنا چاہتے ہیں، انہیں خود کو خاموش نہ کرنے دیں۔ احتجاج کے منتظمین نے حکام کی زبردستی اور سخت گیری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پولیس تشدد سے سینکڑوں مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔رانکا نے اے ایف پی کو بتایا بھارتی جمہوریت کی تاریخ میں یہ ایک شرمناک دن ہے کہ سچے اور ایماندار طلباء، جو ایک حقیقی مسئلے کے لیے آئے تھے، انہیں دہلی پولیس نے بے دردی سے پیٹا۔

رانکا، جنہوں نے پیر کو سینئر وزیر جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی، کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی تک ان کے مطالبات کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 25 سالہ قانون کے طالب علم چندر پرتاب سشووی نے کہا اب ہم اور بھی بے خوف ہو چکے ہیں۔ جب میں نے دیکھا کہ پولیس لوگوں کو اس طرح پیٹ رہی ہے تو میرا خون کھول اٹھا۔ اپوزیشن ارکان کی جانب سے طلباء پر ڈھائے جانے والے الزام اور تشدد پر بحث کے مطالبے کے بعد منگل کو پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔تیز رفتار معاشی ترقی کے باوجود، دنیا کے اس سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں لاکھوں افراد اب بھی مستحکم اور اچھی معاوضے والی ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جس سے عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہ احتجاج امتحانات میں ہونے والی دھاندلی اور اسکینڈلز کے سلسلے کے بعد شروع ہوا ہے جس نے بھارت کے امتحانی نظام پر عوام کے اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔

گزشتہ ماہ سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے بعد پہلا ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد تقریباً 22 لاکھ میڈیکل کے امیدواروں نے سخت سیکیورٹی میں دوبارہ امتحان دیا تھا۔ یہ اسکینڈل ہائی اسکول کے تقریباً 20 لاکھ طلباء کے آن لائن مارکنگ سے متعلق ایک اور اسکینڈل کے فوراً بعد سامنے آیا تھا۔وزیر برائے پارلیمانی امور کیرن ریجیجو نے حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پرچہ لیک ہونے کے فوری بعد کئی افراد کو گرفتار کرکے فوری کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم مودی نے اپنے اتحاد کے رہنماؤں کے ساتھ ایک بند کمرہ اجلاس میں آئندہ اس قسم کی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے ایک مضبوط اور محفوظ نظام بنانے کی ہدایت کی ہے۔تاہم وزیراعظم مودی نے ابھی تک ان احتجاجی مظاہروں پر براہِ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Comments

200 حروف