BR100 Decreased By (-4.07%)
BR30 Decreased By (-4.95%)
KSE100 Decreased By (-3.56%)
KSE30 Decreased By (-3.72%)
BAFL 56.35 Decreased By ▼ -1.75 (-3.01%)
BIPL 26.60 Decreased By ▼ -1.05 (-3.8%)
BOP 33.05 Decreased By ▼ -2.24 (-6.35%)
CNERGY 9.64 Decreased By ▼ -0.41 (-4.08%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -1.38 (-7.12%)
DGKC 204.00 Decreased By ▼ -13.30 (-6.12%)
FABL 97.20 Decreased By ▼ -2.53 (-2.54%)
FCCL 51.24 Decreased By ▼ -2.98 (-5.5%)
FFL 16.60 Decreased By ▼ -0.68 (-3.94%)
GGL 22.81 Decreased By ▼ -1.87 (-7.58%)
HBL 298.04 Decreased By ▼ -12.89 (-4.15%)
HUBC 216.75 Decreased By ▼ -6.03 (-2.71%)
HUMNL 10.75 Decreased By ▼ -0.25 (-2.27%)
KEL 7.54 Decreased By ▼ -0.39 (-4.92%)
LOTCHEM 30.66 Decreased By ▼ -0.97 (-3.07%)
MLCF 93.51 Decreased By ▼ -7.43 (-7.36%)
OGDC 319.01 Decreased By ▼ -12.58 (-3.79%)
PAEL 40.94 Decreased By ▼ -2.97 (-6.76%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -1.09 (-6.2%)
PIOC 259.98 Decreased By ▼ -9.56 (-3.55%)
PPL 223.00 Decreased By ▼ -9.42 (-4.05%)
PRL 42.03 Decreased By ▼ -0.70 (-1.64%)
SNGP 105.00 Decreased By ▼ -5.77 (-5.21%)
SSGC 28.40 Decreased By ▼ -2.29 (-7.46%)
TELE 8.57 Decreased By ▼ -0.74 (-7.95%)
TPLP 11.00 Decreased By ▼ -0.75 (-6.38%)
TRG 58.25 Decreased By ▼ -5.82 (-9.08%)
UNITY 9.60 Decreased By ▼ -0.45 (-4.48%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.04 (-3.13%)
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی معاہدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ

  • باچلیٹ کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے گراں قدر کردار اور شراکت کی ستائش
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی معاہدوں پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ باتیں اسلام آباد میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باچلیٹ سے ملاقات کے دوران کہیں۔

اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔

مشیل باچلیٹ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کثیر الجہتی (ملٹی لیٹرلزم) کو مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے اقوامِ متحدہ کے تینوں ستونوں امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق میں متوازن پیش رفت حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے اور عالمی ترقیاتی ایجنڈے کے نفاذ کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مشیل باچلیٹ نے اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے تاریخی اور گراں قدر کردار کی ستائش کی اور علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ملک کی جاری کوششوں کو سراہا۔اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی امیدوار نے دفترِ خارجہ میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے علاحدہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے احترام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ عالمی ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اقوامِ متحدہ کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کو ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کے لیے ہمیشہ متحرک رہنا چاہیے۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے پائیدار عالمی امن کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کے ذریعے بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں خاص طور پر مسئلہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے معاملے کو حل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ مشیل باچلیٹ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور گزشتہ برسوں میں اقوامِ متحدہ کے لیے اس کے شاندار کردار کو سراہا۔

Comments

200 حروف