BR100 Increased By (0.82%)
BR30 Increased By (0.89%)
KSE100 Increased By (0.73%)
KSE30 Increased By (0.83%)
BAFL 58.68 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
BIPL 28.25 Increased By ▲ 0.24 (0.86%)
BOP 36.05 Increased By ▲ 0.09 (0.25%)
CNERGY 9.70 Increased By ▲ 0.30 (3.19%)
DFML 19.89 Increased By ▲ 0.11 (0.56%)
DGKC 225.35 Increased By ▲ 2.05 (0.92%)
FABL 101.53 Increased By ▲ 0.21 (0.21%)
FCCL 56.05 Increased By ▲ 0.58 (1.05%)
FFL 17.61 Increased By ▲ 0.13 (0.74%)
GGL 25.19 Increased By ▲ 0.38 (1.53%)
HBL 313.51 Increased By ▲ 4.62 (1.5%)
HUBC 227.45 Increased By ▲ 0.52 (0.23%)
HUMNL 11.10 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
KEL 8.13 Increased By ▲ 0.19 (2.39%)
LOTCHEM 31.23 Increased By ▲ 0.80 (2.63%)
MLCF 104.69 Increased By ▲ 1.92 (1.87%)
OGDC 335.50 Increased By ▲ 1.95 (0.58%)
PAEL 45.35 Increased By ▲ 0.28 (0.62%)
PIBTL 18.05 Increased By ▲ 0.03 (0.17%)
PIOC 272.90 Increased By ▲ 1.06 (0.39%)
PPL 237.69 Increased By ▲ 2.07 (0.88%)
PRL 42.21 Increased By ▲ 0.36 (0.86%)
SNGP 113.90 Decreased By ▼ -0.33 (-0.29%)
SSGC 30.78 Decreased By ▼ -0.29 (-0.93%)
TELE 9.14 Increased By ▲ 0.14 (1.56%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.06 (-0.47%)
TRG 65.50 Increased By ▲ 0.33 (0.51%)
UNITY 10.26 Increased By ▲ 0.06 (0.59%)
WTL 1.32 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

تھر بلاک ٹو: سندھ اینگرو کول مائننگ فیز تھری کی توسیع کے لیے تیار

  • ایک دہائی سے زائد عرصے سے ہمارا مقصد پاکستان کی توانائی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے، عامر اقبال
شائع اپ ڈیٹ

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) تھر بلاک ٹو کے فیز تھری کی توسیع کے لیے تیاری کررہی ہے جس سے درآمدی ایندھن پر پاکستان کا انحصار کم کرنے میں اس منصوبے کے کردار کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ نے جمعرات کو تھر بلاک ٹو میں کامیاب کمرشل آپریشنز کے 7 سال مکمل کیے ہیں۔

حکومت پاکستان، حکومتِ سندھ اور مقامی و بین الاقوامی شراکت داروں کے اشتراک سے قائم کیے گئے اس مربوط مائن ماؤتھ منصوبے نے 10 جولائی 2019 کو اپنی کمرشل آپریشنز ڈیٹ (سی او ڈی) حاصل کی۔

اس کے بعد سے تھر بلاک ٹو کان کی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 76 لاکھ ٹن سالانہ ہو چکی ہے جب کہ اس منصوبے نے 3 کروڑ 80 لاکھ ٹن سے زائد مقامی کوئلہ فراہم کیا جس کی بدولت ای پی ٹی ایل اپنے قیام سے اب تک 27,000 گیگا واٹ آور سے زائد بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوئی ہے۔

ایس ای سی ایم سی کے سی ای او عامر اقبال نے کہا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ہمارا مقصد پاکستان کی توانائی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے جس کیلئے ہم سستی بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تھر کے عوام کے لیے دیرپا مواقع بھی پیدا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیز تھری توسیع کی تیاری کے دوران تھرپارکر میں جامع اور شراکتی ترقی کے لیے ہمارا عزم پہلے کی طرح مضبوط ہے، انہوں نے تھر کوئلے کو قومی اثاثہ قرار دیا۔

ای پی ٹی ایل اور اینگرو انرجی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اطہر ابرار خواجہ نے کہا کہ تھر کوئلے پر کام کرنے والے پاکستان کے پہلے نجی بجلی پیدا کرنے والے ادارے کی حیثیت سے ای پی ٹی ایل نے مسلسل سستی بجلی فراہم کی ہے اور قومی میرٹ آرڈر میں نمایاں بجلی گھروں میں شامل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قابل اعتماد، مقامی بجلی کی پیداوار کے ذریعے پاکستان کی توانائی کی سیکیورٹی میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے اور ہم ملک کی طویل مدتی توانائی کی ترجیحات کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

200 حروف