امریکی وفد پائلٹ زونز سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی نگرانی کرے گا، لبنان کا بڑا دعویٰ
- لبنان نے مطالبہ کیا ہے کہ روم میں 15 اور 16 جولائی کو ہونے والے نئے مذاکرات کے دور میں شرکت سے قبل اسرائیل ان علاقوں سے پیچھے ہٹے
لبنانی صدارتی دفتر کے مطابق امریکی سفیر مشیل عیسیٰ نے صدر جوزف عون کو مطلع کیا ہے کہ ایک امریکی فوجی وفد جلد بیروت پہنچے گا، جو جنوبی لبنان کے ”پائلٹ زونز“ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے طریقہ کار کی نگرانی کرے گا۔
لبنان کا مطالبہ ہے کہ وہ روم میں 15 اور 16 جولائی کو ہونے والے نئے مذاکرات میں شرکت سے قبل اسرائیل ان علاقوں سے پیچھے ہٹے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک نے 26 جون کو ایک فریم ورک معاہدے پر اتفاق کیا تھا جس کے تحت حزب اللہ کو غیر مسلح ہونا ہے اور لبنانی فوج کی تعیناتی کے ساتھ اسرائیلی فوج کا مرحلہ وار انخلا ہونا ہے۔ تاہم حزب اللہ نے اس معاہدے کو مسترد کر دیا ہے، جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ جب تک حزب اللہ مسلح ہے، اس کی فوج 10 کلومیٹر گہرے سیکیورٹی زون میں موجود رہے گی۔ صدر جوزف عون رواں ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن کا دورہ بھی کریں گے۔
























Comments