BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.11%)
KSE100 Decreased By (-0.2%)
KSE30 Decreased By (-0.33%)
BAFL 58.68 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 27.97 Decreased By ▼ -0.19 (-0.67%)
BOP 35.95 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 9.39 Increased By ▲ 0.67 (7.68%)
DFML 19.99 Increased By ▲ 0.48 (2.46%)
DGKC 224.24 Decreased By ▼ -0.05 (-0.02%)
FABL 101.60 Increased By ▲ 0.55 (0.54%)
FCCL 55.34 Decreased By ▼ -0.84 (-1.5%)
FFL 17.67 Increased By ▲ 0.14 (0.8%)
GGL 24.73 Increased By ▲ 0.18 (0.73%)
HBL 309.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.07%)
HUBC 227.35 Decreased By ▼ -0.06 (-0.03%)
HUMNL 11.20 Increased By ▲ 0.18 (1.63%)
KEL 7.97 Increased By ▲ 0.11 (1.4%)
LOTCHEM 30.45 Increased By ▲ 0.93 (3.15%)
MLCF 102.85 Increased By ▲ 0.68 (0.67%)
OGDC 333.00 Decreased By ▼ -2.45 (-0.73%)
PAEL 45.06 Increased By ▲ 0.41 (0.92%)
PIBTL 18.17 Increased By ▲ 0.34 (1.91%)
PIOC 271.20 Decreased By ▼ -1.49 (-0.55%)
PPL 236.38 Decreased By ▼ -2.40 (-1.01%)
PRL 41.90 Increased By ▲ 3.47 (9.03%)
SNGP 114.03 Increased By ▲ 0.17 (0.15%)
SSGC 31.11 Increased By ▲ 0.81 (2.67%)
TELE 8.98 Decreased By ▼ -0.02 (-0.22%)
TPLP 12.52 Decreased By ▼ -0.13 (-1.03%)
TRG 65.15 Increased By ▲ 0.65 (1.01%)
UNITY 10.26 Decreased By ▼ -0.09 (-0.87%)
WTL 1.33 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 278 روپے 06 پیسے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 06 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 278 روپے 07 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر زیادہ تر بڑی بین الاقوامی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم رہا۔ڈالر کی قیمت 162.41 ین ریکارڈ کی گئی، جو یکم جولائی کے بعد اس کی مضبوط ترین سطح کے قریب ہے۔ دوسری جانب یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ بالترتیب 1.1426 ڈالر اور 1.3392 ڈالر پر ٹریڈ کرتے رہے۔نیوزی لینڈ ڈالر گزشتہ روز شرحِ سود میں اضافے اور وہاں کے مرکزی بینک کے سخت مانیٹری پالیسی کے مؤقف کے باعث مسلسل مانگ میں رہا، جس کی وجہ سے اس کی قدر 0.5 فیصد بڑھ کر 0.5725 ڈالر ہو گئی۔ آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں بھی 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 0.6936 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دنیا کی چھ بڑی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قوت کی پیمائش کرنے والا ڈالر انڈیکس معمولی تبدیلی کے ساتھ 100.96 پر مستحکم رہا۔

مزید برآں ایران پر امریکہ کے نئے حملوں کے بعد جمعرات کو خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔عالمی وقت کے مطابق صبح 03:52 بجے تک برینٹ کروڈ کے سودے 86 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 78.88 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 85 سینٹ یا 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 74.37 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہے تھے۔

واضح رہے کہ بدھ کو امریکی فوج کی جانب سے ایران پر نئے حملے شروع کیے جانے کے بعد دونوں عالمی بینچ مارکس کی قیمتوں میں باقاعدہ کاروباری وقت ختم ہونے کے بعد کے سودوں میں ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Comments

200 حروف