BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

انڈونیشیا بھارت سے براہموس میزائل خریدے گا، دفاعی معاہدہ متوقع

  • بھارتی ذرائع کے مطابق تقریباً 630 ملین ڈالر مالیت کے اس دفاعی معاہدے پر مودی کے دورے کے دوران دستخط کیے جانے کا امکان ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت انڈونیشیا کو براہموس سپرسونک کروز میزائل اور آسٹرا فضا سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل فراہم کرے گا۔ یہ بات منگل کو ایک بھارتی حکومتی عہدیدار نے اس وقت بتائی جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر جکارتہ پہنچے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق تقریباً 630 ملین ڈالر مالیت کے اس دفاعی معاہدے پر مودی کے دورے کے دوران دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ معاہدے کے بعد انڈونیشیا براہموس میزائل خریدنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔ یہ میزائل براہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ تیار کرتی ہے، جو بھارت اور روس کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ بھارت کی دفاعی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرے گا اور جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت انڈونیشیا کے ساتھ اس کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا، خصوصاً ایسے وقت میں جب بحرِ ہند و بحرالکاہل (انڈو پیسیفک) خطے میں چین اور بھارت کے درمیان اثر و رسوخ کی مسابقت بڑھ رہی ہے۔

براہموس دنیا کے تیز ترین کروز میزائلوں میں شمار ہوتا ہے اور اسے زمین، سمندر اور فضائی پلیٹ فارمز سے داغا جا سکتا ہے، جبکہ آسٹرا میزائل انڈونیشیائی فضائیہ کے روسی ساختہ سخوئی لڑاکا طیاروں پر نصب کیے جا سکیں گے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اپنے دورے کے دوران انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کریں گے، جس میں بحری سلامتی، دفاعی صنعتی تعاون، علاقائی روابط اور انڈو پیسیفک میں اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔

زیر غور پیکیج میں میزائل سسٹمز کے علاوہ معاون انفراسٹرکچر، آپریٹرز کی تربیت، دیکھ بھال کی سہولیات اور طویل المدتی تکنیکی معاونت بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ بھارت اس سے قبل ویتنام اور فلپائن کے ساتھ بھی براہموس میزائل کی فروخت کے معاہدے کر چکا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات سمیت کئی دیگر ممالک نے بھی اس نظام میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Comments

200 حروف