BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

فیڈرل ریزرو کے منٹس جاری ہونے سے قبل سونے کی قیمتوں میں کمی

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے بعد 4,138.32 ڈالر فی اونس رہ گئی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی فیڈرل ریزرو کے جون کے اجلاس کے منٹس جاری ہونے سے قبل عالمی منڈی میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سرمایہ کار فیڈ کے نئے چیئرمین کیون وارش کی مانیٹری پالیسی سے متعلق اشاروں کے منتظر ہیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے بعد 4,138.32 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ اگست کے لیے امریکی گولڈ فیوچر 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,149.90 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

اے بی سی ریفائنری کے عالمی ادارہ جاتی مارکیٹس کے سربراہ نکولس فراپل کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کے رجحان کو برقرار رکھتے ہوئے ایک سپورٹ لیول تشکیل دے رہی ہیں، تاہم مارکیٹ کو آئندہ سمت کے تعین کے لیے فیڈرل ریزرو کے اجلاس کے منٹس کا انتظار ہے تاکہ قلیل مدتی شرح سود سے متعلق پالیسی کا بہتر اندازہ لگایا جا سکے۔

فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے 16 اور 17 جون کو ہونے والے اجلاس کے منٹس بدھ کو جاری کیے جائیں گے۔ نئے چیئرمین کیون وارش کی زیر صدارت ہونے والے پہلے اجلاس میں مستقبل میں شرح سود میں ممکنہ تبدیلیوں سے متعلق پیشگی رہنمائی کو ہٹا دیا گیا تھا۔

ادھر فیڈ گورنر کرسٹوفر والر نے کہا ہے کہ مناسب حالات میں پیشگی رہنمائی مانیٹری پالیسی کے اثرات کو تیز کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق رواں سال ریکارڈ بلند سطح سے سونے کی قیمتیں 25 فیصد سے زائد نیچے آ چکی ہیں، تاہم گزشتہ ہفتے امریکا کے کمزور روزگار کے اعداد و شمار کے بعد شرح سود میں اضافے کی توقعات کم ہونے سے سونے کو کچھ سہارا ملا۔

دوسری جانب ہانگ کانگ نے سونے کے لیے سینٹرل کلیئرنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے اور گولڈ فیوچر ٹریڈنگ بھی دوبارہ شروع کر دی ہے تاکہ وہ قیمتی دھاتوں کے علاقائی ذخیرہ مرکز کے طور پر اپنی حیثیت مضبوط بنا سکے۔

Comments

200 حروف