سویٹزرلینڈ نے الجزائر کو یکطرفہ مقابلے میں ہرا دیا
- فاتح ٹیم نے لگاتار چوتھی بار ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی، سویٹزرلینڈ کا منگل کو وینکوور میں کولمبیا یا گھانا سے مقابلہ ہوگا
بریل ایمبولو اور ڈین نڈوئے کے شاندار گولز کی بدولت سویٹزرلینڈ نے الجزائر کو 2-0 سے شکست دے کر مسلسل چوتھی بار ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔
میچ کے 10 ویں منٹ میں جوہان منزامبی کے بہترین پاس پر ایمبولو نے گول کرکے سویٹزرلینڈ کو برتری دلائی۔ اس کے بعد دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی الجزائر کے ڈیفینڈر کی غلط کلیئرنس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈین نڈوئے نے دوسرا گول داغ دیا۔
الجزائر کی ٹیم میچ میں مواقع بنانے کے لیے جدوجہد کرتی نظر آئی اور سویٹزرلینڈ کے گول کیپر گریگرکوبیل نے حریف ٹیم کے حملوں کو ناکام بنایا۔ اب سویٹزرلینڈ کا مقابلہ منگل کو وینکوور میں کولمبیا یا گھانا سے ہوگا، جہاں سوئس ٹیم 1954 کے بعد پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی کوشش کرے گی۔ میچ میں سویٹزرلینڈ کا پلہ بھاری رہا اور اس نے الجزائر کے مقابلے میں گول پر زیادہ نشانے لگا کر میچ کو یکطرفہ کر دیا۔























Comments