BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.17%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.42%)
BAFL 56.84 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 24.93 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.75 Decreased By ▼ -0.39 (-0.41%)
FCCL 52.10 Decreased By ▼ -0.69 (-1.31%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.09 Decreased By ▼ -0.47 (-2.4%)
HBL 306.47 Increased By ▲ 0.37 (0.12%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.41 Decreased By ▼ -1.75 (-1.88%)
OGDC 314.46 Decreased By ▼ -2.27 (-0.72%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.43 (-1.21%)
PIBTL 14.77 Increased By ▲ 0.09 (0.61%)
PIOC 240.97 Decreased By ▼ -2.24 (-0.92%)
PPL 222.39 Decreased By ▼ -4.52 (-1.99%)
PRL 91.20 Decreased By ▼ -1.82 (-1.96%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.23 Decreased By ▼ -0.58 (-2.44%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 56.39 Decreased By ▼ -0.17 (-0.3%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

ملک بھر میں مون سون بارشیں : حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے

  • پورے ملک میں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ 6 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جمعرات کو ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے تفصیلی اعداد و شمار جاری کردیے، جن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سات بچے، تین خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔ یہ جانی نقصان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے اور مغربی ہواؤں کے سلسلے اور نمی کے باعث 6 جولائی تک وسیع پیمانے پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

حکام نے مون سون کے اس سسٹم کے دوران بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور کھلے علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے خطرات سے متعلق وارننگ جاری کی ہے۔

پنجاب میں اٹک کے مقام پر مکان گرنے سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ خوشاب میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اسی طرح پنجاب کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دیگر متفرق حادثات میں سات افراد زخمی بھی ہوئے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے بھی کئی اموات کی اطلاعات ملی ہیں۔ نوشہرہ میں تیز ہواؤں کے دوران سولر پینل گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، جبکہ بونیر میں ایک شخص آسمانی بجلی کی زد میں آکر دم توڑ گیا۔ ضلع خیبر کی تحصیل کے علاقے بازار زاخہ خیل میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے لقمہ اجل بنے ۔

ہری پور، اپر دیر اور مانسہرہ میں ڈوبنے کے واقعات پیش آئے جن میں بالترتیب دو بچے اور ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ اس کے علاوہ شانگلہ میں تیز بارشوں اور ریلوں کے باعث ایک خاتون لقمہ اجل بن گئیں، جبکہ صوبے کے مختلف حصوں میں مزید 23 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے، جبکہ صوبے کے دیگر حصوں میں مختلف حادثات کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

Comments

200 حروف