ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگیاں شروع، محسن نقوی
- پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس لین دین فعال، شہریوں کو تیز ترین اور آسان سروس فراہم کرنے کا عزم
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس لین دین کا آغاز کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے شہریوں کے لیے پاسپورٹ خدمات تیز تر اور زیادہ آسان ہو جائیں گی۔
محسن نقوی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ الحمدللہ آج سے پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس لین دین فعال ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کو اب ادائیگیوں کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے ہونے یا گھنٹوں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اصلاحات وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر متعارف کرائی گئی ہیں۔
محسن نقوی نے اس اقدام کو عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اور قدم قرار دیا، تاکہ اسے شہریوں کے لیے تیز تر، زیادہ شفاف اور زیادہ آسان بنایا جا سکے۔
انہوں نے اس اصلاحات کو نافذ کرنے پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ حکومت عوامی خدمات میں مزید بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔























Comments