BR100 Decreased By (-0.88%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.79%)
KSE30 Decreased By (-0.78%)
BAFL 56.60 Decreased By ▼ -0.27 (-0.47%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 12.91 Decreased By ▼ -0.21 (-1.6%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.00 Decreased By ▼ -5.45 (-2.83%)
FABL 93.61 Decreased By ▼ -0.53 (-0.56%)
FCCL 51.49 Decreased By ▼ -1.30 (-2.46%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.31 (-1.17%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -1.91 (-2.05%)
OGDC 312.99 Decreased By ▼ -3.74 (-1.18%)
PAEL 35.26 Decreased By ▼ -0.37 (-1.04%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 220.90 Decreased By ▼ -6.01 (-2.65%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.23 Decreased By ▼ -0.58 (-2.44%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.53 Decreased By ▼ -0.44 (-3.39%)
TRG 55.80 Decreased By ▼ -0.76 (-1.34%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹرمپ نے 2025 میں کرپٹو کرنسی سے 1.2 ارب ڈالر آمدن حاصل کی

  • 1978 کے قانون کے تحت امریکی صدر اور نائب صدر پر اپنی آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2025 کے دوران کرپٹو کرنسی سے متعلق سرگرمیوں سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر آمدن حاصل کی۔ یہ انکشاف منگل کو امریکی دفتر برائے گورنمنٹ ایتھکس کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی گوشواروں میں کیا گیا۔

1978 کے قانون کے تحت امریکی صدر اور نائب صدر پر اپنی آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہے۔ 900 سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات کے مطابق ٹرمپ نے کرپٹو اسٹارٹ اپ ورلڈ لبرٹی فنانشل سے وابستگی کے باعث تقریباً 55 کروڑ ڈالر حاصل کیے۔ ٹرمپ خاندان نے ستمبر 2024 میں شروع ہونے والے اس پلیٹ فارم کو اپنا نام اور حمایت فراہم کی تھی۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی ڈبلیو ایل ایف آئی جاری کی، جس کی ابتدائی فروخت سے 55 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔ دستاویزات کے مطابق ٹرمپ اور ان کے تینوں بیٹوں نے ایک ثالثی کمپنی ڈی ٹی مارکس ڈیفائی کے ذریعے مزید 22.5 ارب ڈبلیو ایل ایف آئی ٹوکن بھی حاصل کیے، جن کی موجودہ مالیت تقریباً 1.3 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

اسی طرح جنوری 2025 میں ٹرمپ کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل متعارف کرائی گئی ٹرمپ ڈالر کرپٹو کرنسی کے لائسنسنگ معاہدے کے تحت انہیں 63.5 کروڑ ڈالر رائلٹی کی مد میں بھی موصول ہوئے۔

فوربز کے مطابق کرپٹو شعبے میں سرگرمیوں کے باعث ٹرمپ کی ذاتی دولت 2024 سے 2026 کے درمیان 2.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 6.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

ٹرمپ کو بطور صدر کرپٹو کرنسی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اس شعبے کے حق میں ضوابط نرم کرنے کے اقدامات پر مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے کوائن بیس سمیت مختلف کرپٹو کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے بھی لاکھوں ڈالر کمائے۔

اگرچہ ٹرمپ کے اثاثے اس وقت ان کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے زیر انتظام ایک ٹرسٹ میں رکھے گئے ہیں، تاہم ٹرسٹ کے قواعد کے مطابق اسے کسی بھی وقت ختم کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد ٹرمپ اپنی دوسری صدارتی مدت کے اختتام پر ان اثاثوں کا براہ راست کنٹرول دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments

200 حروف